ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ہائی اسکول طلبا میں آئی آئی ٹی کے متعلق شعوراور بیداری پیدا کرنے  کوئز مقابلہ کا اہتمام : خواہش مندطلبا توجہ دیں

بھٹکل ہائی اسکول طلبا میں آئی آئی ٹی کے متعلق شعوراور بیداری پیدا کرنے  کوئز مقابلہ کا اہتمام : خواہش مندطلبا توجہ دیں

Tue, 14 Feb 2017 18:03:39    S.O. News Service

بھٹکل:14/فروری    (ایس او نیوز) 26فروری 2016بروز اتوار کی صبح 9بجے سدھارتھ ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے زیر اہتمام بھٹکل تعلقہ کے  چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں کلاس کے طلبا کے لئے ایک روزہ تعلقہ سطح کا IIT FEST      آئی آئی ٹی فسٹ منعقد کیا گیا ہے۔ فسٹ میں سائنس اور جنرل سائنس پر مشتمل کوئز مقابلہ ہوگا۔

منتظمین کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسکول ، کلاس اور انفرادی سطح پر جو بھی طلبا  متعلقہ کوئز مقابلے میں شرکت کے خواہش مند ہیں اپنی 3طلبا پر مشتمل ٹیم کانام 22فروری 2017تک پرنسپال ، سدھارتھ انگلش میڈیم ہائی اسکول پنچ وٹی شرالی ، رابطہ نمبر 08385-258872یا پھر موبائیل نمبر 9342713823کے ذریعے  نام درج کرائیں۔

ریاست کرناٹکا کے دھارواڑ میں آئی آئی ٹی کاقیام ہونے کے باوجود ریاست کے صرف 5%فی صد طلبا ہی داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے طلبا میں شعور و بیداری پیدا کرنے کے لئے یہ پروگرام منعقد کئے جانے کی بات ادارے کی سکریٹری ارچنا نے پریس ریلیز میں کی ہے۔ مقابلہ میں جیت حاصل کرنے والے انفرادی طورپر اور ٹیم کی سطح پر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ کنڑا اور انگلش میڈیم کے طلبا اپنا نام درج کراسکتے ہیں۔ کوئی داخلہ فیس نہیں ہوگی۔


Share: